عالیہ نے آزادی کشمیر ٹین پن بائولنگ چیمپین شپ کے افتتاحی روزخواتین کا ٹائٹل جیت لیا۔

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) عالیہ نے آزادی کشمیر ٹین پن بائولنگ چیمپین شپ کے افتتاحی روز میں خواتین کا ٹائٹل جیت لیا۔ چیمپیئن شپ کا افتتاح جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن، سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ، مارک گروپ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر منصور احمد خان، حبیب ملک صدر انصاف ویلفئر کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد نے بھی موجود تھی

چیمپیئن شپ کے افتتاحی روز لیژر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلے گئے خواتین کے ایونٹ میں عالیہ نے 150 پوائنٹس کے ساتھ کامیابی حاصل کی، دوسرے نمببر پر آنے والی سمیرہ نے 147 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ ریحانہ نے 139 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں

اور ٹورنامنٹ میں نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف، ٹیم ،انٹر یونیورسٹی، انٹر سکول اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 28اکتوبر کو جبکہ فائنل مقابلے 29اکتوبر کو کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے،

تعارف: newseditor