پاکستان زمبابوے سیریز: تمام 107 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ایک روزہ سیریز سے قبل اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں لیے گئےدونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں، منیجمنٹ اراکین اور آفیشلز کے کُل 107 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔

ان تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز لیے گئےتھے، جن کی رپورٹس منفی آنے کے بعد اب یہ تمام کھلاڑی، منیجمنٹ اراکین اور آفیشلز بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں۔ ان تمام افراد کو آپس میں ملنے جلنے کی مکمل آزادی ہے۔

قومی اسکواڈ 26 اکتوبر بروز پیر کو بذریعہ روڈ لاہور سے اسلام آباد پہنچا تھا جبکہ مہمان اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اور آفیشلز بھی گزشتہ روز اسلام آباد کےمقامی ہوٹل منتقل ہوئے تھے۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ سپر لیگ میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیےدونوں اسکواڈز آج بروز منگل سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹریننگ کا آغاز کردیں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ تیس اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!