چار ملکی ٹورنامنٹ: قومی باسکٹ بال ٹیم کے ٹراٸلز کا آغاز 5مٸی سے ہوگا

 

چار ملکی ٹورنامنٹ: قومی باسکٹ بال ٹیم کے ٹراٸلز کا آغاز 5مٸی سے ہوگا
تین روزہ ٹراٸلز میں ڈویژنل اور ڈیپارٹمنٹس کے نامزد کھلاڑی حصہ لینگے، اوج ظہور

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے چار ملکی چیمپٸین شپ میں شرکت کیلٸے قومی باسکٹ بال ٹیم کے چناو کیلے 5مٸی سے ٹراٸلز لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق 7مٸی تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری رہنے والے تین روزہ ٹراٸلز میں باسکٹ بال فیڈریشن سے الحاق شدہ ڈویژنز ، صوبوں اور ڈیپارٹمنٹس کے نامزد کردہ ٹاپ پلیٸرز حصہ لینگے۔

 

اوج ظہور نے بتایا کہ ٹراٸلز کے پہلے مرحلے میں پانچ اور چھ مٸی کو ڈویژنل کھلاڑیوں جبکہ دوسرے مرحلے میں 6اور 7 مٸی کو ڈیپارٹمنٹل کھلاڑیوں کے ٹراٸلز ہونگے ۔

 

انہوں نے کہا کہ کرنل (ر) شجاعت علی رانا کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گٸی ہے جبکہ ممبران میں محمد ریاض ملک، ڈی ایس پی ملک اعجاز اور مودود جعفری شامل ہیں ۔ قومی سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کے تین روزہ ٹراٸلز لینے کے بعد قومی باسکٹ بال ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلٸے کھلاڑیوں کے ناموں کو شارٹ لسٹ کرے گی۔

 

اوج ظہور کے مطابق پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے رواں سال مالدیپ میں منعقد ہونیوالے چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا ہے جسکی تیاریوں کیلٸے قومی ٹیم کا بھرپور ٹریننگ اور کوچنگ پلان مرتب کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر کرینگے۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!