پاکستان فیڈریشن بیس بال کا تاریخی قدم پاکستان کو ورلڈ ریکارڈ کے قریب لے آیا

لاہور/کوٹری(محمد سہیل) پاکستان میں ٹورازم کو فروغ دینے کے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں بیس بال کی ترقی کی خواہاں پاکستان فیڈریشن بیس بال گلگت بلتستان میں بیس بال میچز کے انعقاد کے لیئے پرعزم ہے تاکہ دنیا کے بلند ترین مقام گلگت بلتستان میں بیس بال میچز کا انعقاد سے پاکستان ورلڈ ریکارڈ قائم کرسکے۔ اس سلسلے میں پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے فیڈریشن کے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ کو اس حوالے سے تفصیلات بتائیں۔اس موقع پر فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شیخ مظہر احمد، پاکستان بیس بال ٹیم کے کپتان عمیر امداد بھٹی اور پاکستان یوتھ بیس بال ٹیم کے کپتان سید علی شاہ بھی موجود تھے۔

سید فخر علی شاہ نے بتایا کہ گلگت بلتستان کا علاقہ اپنی سیاحت کے لئے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سیاح سیاحت کے لئے یہاں آتے ہیں۔گلگت بلتستان دنیا کا بلند ترین مقام ہے۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال تاریخ میں پہلی بار دنیا کے اس بلند ترین مقام پر بیس بال میچز کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔اس ضمن میں گلگت بلتستان میں بیس بال کی ترقی کے حوالے سے پہلی گلگت بلتستان انٹر ڈسٹرکٹ بیس بال چیمپئن شپ کا انعقاد 29 سے 30 اکتوبر تک اسکردو میں کیا جائے گا۔بعد ازاں اسکردو میں نیشنل بیس بال اکیڈمی کا افتتاح 31 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ جس میں کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے سامان پاکستان فیڈریشن بیس بال مہیا کرے گی۔ اسی روز یعنی 31 اکتوبر کو پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کی ٹیموں کے درمیان بیس بال کا نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں پاکستان کی نیشنل بیس بال ٹیم کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ 3 نومبر کو پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا بیس بال کا نمائشی میچ گلگت میں کھیلا جائے گا۔گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں اور کوچز کی ٹریننگ کے لئے پاکستان فیڈریشن بیس بال 3 سے 4 نومبر تک کوالیفائیڈ کوچز کی زیر نگرانی گلگت میں بیس بال کوچنگ کورس کا بھی اہتمام کرے گی۔

کورس کے اختتام پر شرکاء کو فیڈریشن کی جانب سے سرٹیفیکیٹ بھی دئیے جائیں گے۔ سید فخر علی شاہ نے مزید بتایا کہ اسکردو دنیا کا بلند ترین مقام ہے اور پاکستان فیڈریشن بیس بال ایک تاریخی قدم اُٹھاتے ہوئے پہلی بار اتنی بلندی پر بیس بال کے میچز کا انعقاد کررہی ہے۔ ان مقابلوں میں پاکستان نیشنل بیس بال ٹیم کے نامور کھلاڑی حصہ لیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان ایونٹس کے انعقاد سے گلگت بلتستان جیسے علاقے میں بیس بال کی ترقی میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔ انکا مذید کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں اسپورٹس کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ اس لئے اس وباکے خاتمے پر اسپورٹس کا ایونٹ منعقد کرنا بہت مشکل حدف تھا لیکن ہم ہیپی لیک پینٹ اور کیپیٹل سمارٹ سٹی والوں کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے اس ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے ہمارا ساتھ دیا۔

error: Content is protected !!