عرب امارات کرکٹ بورڈ نے کرکٹر عثمان خان پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

عرب امارات کرکٹ بورڈ نے کرکٹر عثمان خان پر 5سال کی پابندی عائد کردی

کرکٹر عثمان 5 سالوں تک ای سی بی کے زہر اہتمام کسی ٹورنامنٹ میں شریک نہیں ہوسکتے ،اماراتی بورڈاعلامیہ عثمان خان نے ای سی بی قوانین کی خلاف ورزی کی،

عثمان خان نے یو اے ای کی طرف سے کھیلنے کیلیے غلط بیانی سے کام لیا، کھلاڑی نے کسی اور مقصد کے لیے عرب امارات بورڈ کے وسائل کا استمال کیا،

عثمان خان یو اے ای کی جانب سے کھیلنے میں دلچسپی نہیں لے رہے، عثمان خان نے پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھائی تھی

عثمان خان پاکستان میں مواقع نہ ملنے پر یو اے ای میں کرکٹ کھیلنا شروع کی تھی عثمان  نے ایک سال بعد یو اے ای سے کرکٹ کھیلنے کھ لیے اہل ہونا تھا

عثمان خان کو نیوزی لینڈ کی سیریز میں گرین شرٹس کی جانب سے کھیلنے کا موقع ملنے کا امکان یے

واضح رہے کہ عثمان خان نے بطور اوورسیز پلیئر پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے عثمان خان کو پاکستان ٹیم کے کیمپ میں شامل کیا تھا۔

پاکستان کیمپ میں آنے کے بعد عثمان خان نے یو اے ای کو معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس بھیجا تھا۔

error: Content is protected !!