لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال اپریل میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ تینوں ایک روزہ انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈسپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔
یہ ٹور ابتدائی طور پر رواں سال ستمبر/اکتوبر میں شیڈول تھا، جسے جنوبی افریقہ میں کوویڈ19 کے پھیلاؤ کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔پاکستان نے فیوچر ٹور پروگرام میں شامل دورہ زمبابوے پر بھی آمادگی ظاہر کردی ہے۔ 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل دورے کی حتمی تاریخوں کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔