لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے بقیہ چار میچز میں کُل 21 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے، جہاں جنوبی افریقہ کے 7، انگلینڈ کے 6، ویسٹ انڈیز کے 4، بنگلہ دیش کے 2 جبکہ آسٹریلیا اور نیوز ی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔
ان اکیس کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی کا نام سب سے نمایاں ہے، جو پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کریں گے۔ ایونٹ کے پلے آف میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ڈوپلیسی 255 انٹرنیشنل میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
فاف ڈوپلیسی نے اس سے قبل 2017 میں آئی سی سی ورلڈالیون ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ وہ اب اس ایونٹ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔ انہیں نیشنل ڈیوٹی پر مصروف ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ان کے علاوہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کیمرون ڈیلپورٹ (کراچی کنگز) ، ڈین ویلاز ، ڈیوڈ ویزے (لاہور قلندرز) ، رائیلی روسو،عمران طاہر (ملتان سلطانز) اور ہارڈس ولیجوئن (پشاور زلمی) بھی لیگ کے بقیہ میچوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ایلکس ہیلز (کراچی کنگز) اورجیمز ونس (ملتان سلطان) سمیت انگلینڈ کے چھ کرکٹرز نے بھی لیگ کے بقیہ میچوں میں شرکت کے لیے آمادگی ظاہر کردی ہے۔ دیگر انگلش کرکٹرز میں سمت پٹیل (لاہور قلندرز)، ایڈم لیتھ، روی بوپارہ(ملتان سلطانز)اور لیام لیونگ اسٹون (پشاور زلمی) شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز کےچیڈوک والٹن اور روتھرفورڈان میچز میں کراچی کنگز جبکہ کارلو س بریتھ ویٹ اور ڈیرن سیمی پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔روتھر فورڈ کو کرس جارڈن کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش کے تمیم اقبال(لاہور قلندرز)اور محمود اللہ (ملتان سلطانز) جبکہ آسٹریلیا کے بین ڈنک (لاہور قلندرز) اور نیوزی لینڈ کے مچل میکلینگھن (کراچی کنگز) بھی ان بقیہ میچوں میں شرکت کریں گے۔
اسکواڈز:
کراچی کنگز (5 غیر ملکی کھلاڑی)۔ عامر یامین ، الیکس ہیلز (انگلینڈ) ، ارشد اقبال ، اویس ضیاء ، بابر اعظم ، کیمرون ڈیلپورٹ (جنوبی افریقہ) ، چیڈوک والٹن (ویسٹ انڈیز) ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، مچل میک میکلینگھن (نیوزی لینڈ) ، محمد عامر ، محمد رضوان ، شرجیل خان ، روتھر فورڈ (ویسٹ انڈیز) ، عمید آصف ، عمر خان ، اسامہ میر اور وقاص مقصود
لاہور قلندرز (5 غیر ملکی کھلاڑی) ۔عابد علی ، آغا سلمان ، بین ڈنک (آسٹریلیا) ، ڈین ویلاز (جنوبی افریقہ) ، ڈیوڈ ویزے (جنوبی افریقہ) ، دلبر حسین ، فخر زمان ، فرزان راجہ ، حارث رؤف ، جاہد علی ، معاذ خان ، محمد فیضان ، محمد حفیظ ، سمت پٹیل (انگلینڈ) ، شاہین شاہ آفریدی ، سہیل اختر ، تمیم اقبال (بنگلہ دیش) اور عثمان شنواری
ملتان سلطانز (6 غیر ملکی کھلاڑی)۔ ایڈم لیتھ (انگلینڈ) ، علی شفیق ، بلاول بھٹی ، عمران طاہر (جنوبی افریقہ) ، جیمز ونس (انگلینڈ) ، جنید خان ، خوشدل شاہ ، محمود اللہ (بنگلہ دیش) ، محمد الیاس ، محمد عرفان ، روی بوپارہ (انگلینڈ) ، رائیلی روسو (جنوبی افریقہ) ، روحیل نذیر ، شان مسعود ، شاہد آفریدی ، سہیل تنویر ، عثمان قادر اور ذیشان اشرف
پشاور زلمی (5 غیر ملکی کھلاڑی)۔ عامر علی ، عادل امین ، کارلوس بریتھ ویٹ (ویسٹ انڈیز) ، ڈیرن سیمی (ویسٹ انڈیز) ، فاف ڈوپلیسی(جنوبی افریقہ) ، حیدر علی ، ہارڈس ویلجوئین (جنوبی افریقہ) ، حسن علی ، امام الحق ، کامران اکمل ، خرم شہزاد ، لیام لیونگ اسٹون (انگلینڈ) ، محمد محسن ، راحت علی ، شعیب ملک ، عمر امین ، وہاب ریاض اور یاسر شاہ