کراچی(اسپورٹس رپورٹر ) پاکستان کے پہلے آرگینک فٹنس اسٹوڈیو کے بانی خود محافظ کے تحت مختلف اسکولوں بچوں، اساتذہ، اور والدین اچھے اور برے سکوں کے بارے میں بھی بر یفینگ دی گئی۔
٣١ اکتوبر تا یکم نومبر٢٠٢٠خود محافظ کے تحت مختلف امور کے متعلق آگاہی پروگرام اور تربیتی کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں تقریباً ۵٠٠ سےزائدطلباءوطالبات، اساتذہ اور والدین نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور جانوروں سے صلہ رحمی اور ان کے کسی بھی حملے سے خود کو محفوظ رکھنے کے گر (تیکنیک) سیکھی۔
اس کے ساتھ ساتھ، تیر اندازی، کک باکسنگ اور سیلف ڈیفینس کے طریقے بھی سیکھے۔ان تمام تربیتی کیمپس کا مقصد خاص طور پر اسکول کے طلباءوطالبات کو بنیادی طور پر کسی بھی حملے یا مشکل صورتحال میں خود کا دفاع اور دوسروں کی مدد کرنا شامل ہے۔