پہلی صوابی سپرلیگ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ 10نومبر سے شروع ہوگی

صوابی(سپورٹس لنک رپورٹ)پہلی صوابی سپرلیگ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ 10نومبر سے صوابی سپورٹس کمپلیکس بام خیل میں شروع ہوگی،سس چمپئن شپ میں سات ریجن سمیت صوابی ڈسٹرکٹ کی مردوخواتین ٹیمیں شریک ہونگی،اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیکر تیار یاں شروع کردی ہیں۔

پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر اور چمپین شپ کے آرگنائزشہزاد اسلام یوسفزئی نے میڈیا کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صوابی کے تعاون سے 10تا12نومبر کھیلے جانیوالے اس چمپئن شپ میں ڈی آئی خان،کعہاٹ،بنوں،ملاکند،ہزارہ،پشاور آور مردان کی مردوخواتین ٹیموں سمیت صوابی کی ٹیم بھی شریک ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ اس ایونٹ کی خصوصیات یہ ہے اس میں پاکستان آرمی،واپڈااور دیگر ٹیموں کے نیشنل اور انٹرنیشنل مردوخواتین کھلاری بھی ایکشن میں نظر ائینگے۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر کفایت اللہ،سیکرٹری محمد عثمان عامر اور ڈی ایس او صوابی طارق محمد کی مکمل سپورٹ وسرپرستی حاصلِ ہے۔

تعارف: newseditor