لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب اورسپورٹس آفیسرز اینڈ ایمپلائزویلفیئر ایسوسی ایشن پنجاب کے زیراہتمام جمعہ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں محفل نعت کا اہتمام کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی،سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان، ڈائریکٹرسپورٹس محمد حفیظ بھٹی ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر، ڈپٹی ڈائریکٹررؤف باجوہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ریاض ، محمد بلال ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرتنویر عباس، فیاض علی ، شاہدفقیرورک اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی
محفل نعت میں ثناء خواں غضنفر علی، نوید قادری، محمد عمر قادری اور قاری منیر حسین محمدی نے ہدیہ نعت پیش کئے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ رحمت العالمین ہیں،آپ ﷺنے محبت اور امن کادرس دیا جس پر عمل کرتے ہوئے دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا،
محفل نعت میں رحمت برس رہی ہے، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے کہاکہ ہم کو آپ ﷺ کی حیات طیبہ پر عمل کرکے محبت کا اظہار کرنا چاہئے، نبی پاکﷺ نے اخوت اور بھائی چارے کی ہدایت کی ہے ان کی ہدایت عمل کرنے سے ہمارے بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، ربیع الاول رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے جس میں ہمارے نبی ﷺ دنیا میں تشریف لائے، ہم سب اپنے پیارے نبی ﷺ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں
اللہ تعالی ہم سب کو آپﷺ کی سیرت پر عمل کرنے کی توفیق دے،محفل نعت کے اختتام پر ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے دعا کی گئی۔ صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کیک کاٹا۔