سجاس کا اعزازی ممبر کاشف فاروقی المعروف کپتان سے ان کے بڑے بھائی”طارق اسد فاروقی” کے انتقال پراظہار تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان, سیکریٹری اصغر عظیم, سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان, نائب صدور محمود ریاض, منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی, جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی, سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور تمام ممبران نے سجاس کے اعزازی ممبر کاشف فاروقی المعروف کپتان سے ان کے بڑے بھائی "” طارق اسد فاروقی "” کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ہے, سجاس کی مجلس عاملہ نے اپنے مشترکہ بیان میں انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے, اللہ پاک مرحوم کی معغفرت فرمائے اور کاشف فاروقی سمیت اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے.آمین

دریں اثنا میں مرحوم طارق اسد فاروقی کی نماز جنازہ گزشتہ روز جمعتہ المبارک کواللہ والی مسجد شاد مان ٹاؤن ایس ٹی 09 سیکٹر B-14 میں اداکی گئی، نماز جنازہ میں سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم، جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی، سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد، ای سی ممبرز طارق اسلم،شاہد انصاری، ممبران سلیمان خان، شہزادہ معین, ارشد وہاب سمیت دیگر ممبران نے کثیر تعداد میں جبکہ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر محفوظ الحق، سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئر مبشر مختار، محمّد اسلم خان، گلفراز احمد خان، جمیل احمد، جاوید اقبال، عظمت پاشا، طارق خان، کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق عہدیداروں ڈاکٹر عارف ،عارف وحید خان اور مختلف اسپورٹس آرگنائزر سمیت مرحوم کے عزیز وقارب نے شرکت کی،بعد ازاں مرحوم طارق اسد فاروقی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔۔
مرحوم طارق اسد فاروقی کی فاتحہ سوئم اتوار کو بعد نماز ظہر اللہ والی مسجد شادمان ٹاون میں ادا کی جائے گی جبکہ خواتین کے لیئے کاشف فاروقی کی رہائش گاہ مکان نمبر R-14 ماریہ ہومز ایس ٹی 09 سیکٹر B-14 شادمان ٹاون میں اہتمام کیا گیا ہے۔۔۔۔

تعارف: newseditor