پشاور۔ خیبرپختونخوا اوپن ٹینس چیمپئن شپ پشاورمیں شروع ہوگئی جس کا باضابطہ افتتاح ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا اسفندیارخان خٹک نے کیا ان کے ہمراہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر ، صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر ڈی آئی جی محمد سلیم مروت، آرگنائزنگ سیکرٹری عمر آیاز خلیل بھی موجود تھے
صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے تعاون سے قیوم سٹیڈیم کے عمراخان ٹینس کورٹ پر منعقدہ اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں مینز سنگلز ‘لیڈیز سنگلز’بوائز انڈر14 اور بوائز انڈر16 کے مقابلے منعقد ہوں گے چیمپئن شپ میں 22 سال سے پاکستان نمبر ون ٹینس چیمپئن عقیل خان خصوصی طور پر ان مقابلوں میں شرکت کررہے ہیں وہ دنیا میں سب سے زیادہ ڈیوس کپ کھیلنے والے کھلاڑیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں اور ان کی ان مقابلوں میں شرکت بہت بڑا اعزاز ہے
عقیل خان نے ان مقابلوں میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے ایک سوال کے جواب میں صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل نے بتایا کہٹینس چیمپئن شپ میں سلسلے میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے انٹریز کروائی ہیں اب تک مینز سنگلز کیٹیگری کے لئے 60 ‘انڈر16 کیٹیگری میں 40 ‘انڈر14 کیٹیگری کے لئے 32 اورلیڈیز کیٹیگری کے لئے 24 کھلاڑیوں نے انٹری کرائی ہے
انہوں نے بتایا کہ ان مقابلوں میں 155 سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں چیمپئن شپ گیارہ نومبر تک جاری رہے گی جس میں مینز سنگلز ‘لیڈیز سنگلز’بوائز انڈر14 اور بوائز انڈر16 کے مقابلے منعقد ہوں گے ‘ انہوں نے بتایا کہ صوبائی اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان نمبر ون عقیل خان ‘خیبرپختونخوا کے نمبر ون یوسف خان خلیل’افغانستان کے نمبر ون اسد اللہ ‘خیبرپختونخوا کی ٹینس ریننگ میں نمبر ٹو برکت اللہ
نمبر تین ثاقب عمر’نمبر چار عباس خان’ نمبر پانچ شعیب خان ‘نمبر چھ اعجاز احمد اور نمبر سات اسرار گل شامل ہیں صوبائی ٹینس چیمپئن شپ میں کانٹے کے مقابلوں کی توقع ہے ‘انہوں نے کہا کہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر اور صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر ڈی آئی جی محمد سلیم مروت کی خصوصی ہدایات پر صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن اور صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے تعاون سے کے پی اوپن ٹینس چیمپئن شپ منعقد کی جا رہی ہے