پاکستان ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی فروخت شروع، کتنی مقرر ہوئی؟

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تینوں میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جانے والے ان میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 300 روپے اور زیادہ سے زیادہ 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔یہ ٹکٹیں بک می ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے سمیت ایم اینڈ پی کے مخصوص آئوٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے فاطمہ ٹائون، گلگشت ٹائون اور کچہری چوک پر موجود موبائل وینز پر بھی ٹکٹیں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گی۔ الہیٰ برادرز، حنیف محمد، مشتاق احمد اور وسیم اکرم انکلوژرز کے ٹکٹ کی 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔ فضل محمود، عمران خان، جاوید میانداد اور ظہیر عباس انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیزسیریز کے لیے کمنٹری پینل کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ پینل میں این بشپ، جیف ڈوجون، بازید خان، ثنا میر اور عروج ممتاز شامل ہیں۔ زینب عباس بطوربراڈکاسٹ پرزینٹر ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

error: Content is protected !!