پشاور( سپورٹس رپورٹر) پشاورسپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ نے ہاکی کے متعدد نامور کھلاڑیوں کے نام مختلف سٹیڈیم پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بارے میں پروپوزل تیار کیا جارہا ہے سپورٹس بورڈ کے ذرائع کے مطابق متعدد بین الاقوامی کھلاڑیوں جن کی خدمات قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہیں کے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا جارہا ہے
ان میں بعض کھلاڑی حال ہی میں وفات پاچکے ہیں اس سلسلے میں سپورٹس ڈائریکٹر جنرل اسفندیار خٹک نے ڈائریکٹریٹ کے حکام سے بات کی ہے کہ وہ نئے سٹیڈیم جن کی تعمیر ہونی ہے جبکہ بعض سٹیڈیم جن پر نئے نام رکھے جائینگی کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں جس کے بعد یہ پروپوزل صوبائی کابینہ کو پیش کی جائینگی جس کی منظوری کے بعد متعدد سٹیڈیم کے نام کھلاڑیوں کے ناموں پر رکھے جائینگے جس سے ان کھلاڑیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا جائیگا اور ان کی کاوشوں کو بھی یاد رکھا جاسکے گا-