پی ایس ایل 5کی فاتح ٹیم کو 8 کروڑ روپے ملیں گے

رپورٹ نواز گوھر
پی ایس ایل کا میلہ 14 نومبر سے ایک بار پھر سے شروع ہوگا۔ کورونا وائرس کے باعث تعطل کا شکار ہونے والی لیگ کے پلے آف میچز میں چار ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔
ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم نہ صرف چمچماتی ٹرافی کی حقدار بنے گی بلکہ اسے 5 لاکھ امریکی ڈالر بھی ملیں گے جو کہ پاکستانی کرنسی میں تقریبا 8 کروڑ روپے بنتے ہیں۔


ٹورنامنٹ کی کل انعامی رقم 1 ملین ڈالر رکھی گئی ہے۔ جس میں سے 2 لاکھ ڈالرفائنل مقابلے میں شکست کھانے والی ٹیم کو ملیں گے۔ 80 ہزار ڈالر کی رقم پلیئرآف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کرنے والے پلیئر، بہترین بیٹسمین، بہترین بولر اور اسپرٹ آف دی کرکٹ کا اعزاز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔  


ایونٹ کے پہلے کوالیفائر میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ملتان سلطانز کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا جبکہ ایلیمنٹر ون میں لاہور قلندرز کا سامنا پشاور زلمی کو کرنا پڑے گا۔
پندرہ نومبر کو کوالیفائر مقابلے میں شکست کھانے والی اور ایلیمنٹر ون کی فاتح ٹیم کےدرمیان مقابلہ ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل مقابلہ 17 نومبر کو شیڈول ہے۔ چاروں میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

تعارف: newseditor