پشاور(سپورٹس رپورٹر)ڈسٹرکٹ پشاور ریسنگ پیجین(کبوتر بازی) ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگیے۔ارشد شنواری چیئرمین،ڈاکٹرعابد صدیق صدراورحڈن خان اعوان کوسیکر ٹری منتخب ہوئے۔اس حوالےسے گزشتہ روز طہماس خان فٹبال گراؤنڈ میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔جس میں بڑی تعداد میں کبوتر بازی سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا۔
اس موقع پر کبوتر بازی ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا اور متفقہ طور پر کابینہ تشکیل دیدی گئی۔جسکے مطابق ارشد شنواری چیئرمین،ڈاکٹر عابد صدیق صدر،حاجی افتخار نائب صدر،جنرل سیکرٹری حسن خان اعوان،فنانس سیکرٹری سرفراز خان،انفارمیشن سیکرٹری راشد ارشاد اور ٹرانسپورٹ سیکرٹری کے عہدے کیلئے نوید خان کا چنائو عمل میں لایا گیا۔