لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرلیفٹنٹ جنرل (ر) سیدعارف حسن نے کہا ہے کہ فرسٹ ایتھلیٹ فورم کے انعقاد کامقصد کھلاڑیوں کو بااختیار بنانا اور انہیں انکے حقوق سے آگاہی فراہم کرنا ہے یہ فورم کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی تعلقات میں بہتری کیلئے ایک پل کاکردار ادا کرے گا ان خیالات کا آظہار انہوں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ایتھلیٹس کمیشن کے زیر اہتمام پہلے ایتھلیٹس فورم کے ااخری سیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر پی او اے کے نائب صدر شوکت جاوید، ایشین ہاکی فییڈریشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد طیب اکرام، سیکریٹری جنرل پی او اے محمد خالد محمود، احمر ملک، لیسکو کے سی ای او مجاہد پرویز چٹھہ، ڈاکٹر اسد عباس، ڈاکٹر وقار احمد، ایتھلیٹ کمیشن کے چیئرمین محمد انعام بٹ و دیفر معززین بھی موجود تھے جنرل (ر) عارف حسن کاکہنا تھا کہ ایتھلیٹ ہمارے رول ماڈل ہیں انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہماری زمے داری ہے ایتھلیٹ فورم مین ڈوپنگ۔ انجریز، ڈائیٹ پلان، ہراسمنٹ و دیگر اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا مجھے امید ہے کہ فورم مین شریک کھلاڑیوں نے ماہرین سے جو دودنوں میں سیکھا ہے
اس تجربے کو اپنے اسپورٹس کے حلقوں میں پہنچائیں گے میں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کے یوتھ ڈیویلمنٹ کیلئے اسپورٹس کے شعبے کو استعمال کریں ایشین ہاکی فییڈریشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر طیب اکرام نے فورم کے شرکاء کو اولمپک موومنٹ کی قیادت کے دائرے میں ایتھلیٹس کے حقوق کے تحفظ اور استحکام کے لئے کئے گئے اقدامات اور اپنے تجربات کے حوالے سے ااگاہی فراہم کی پی او اے کے نائب صدر شوکت جاوید کاکہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں پر پوری قوم اعتماد کرتی ہے کھلاڑیوں کو اپنے فرائض کابھی مکمل احاطہ کرنا چاہیے ڈاکٹر اسد عباس شاہ نے ایتھلیٹس کو کھیلوں کی چوٹوں اور ان کھلاڑیوں اور ان کے طبی عملے کے ذریعہ اٹھانے کی تکنیک اور علاج معالجے کے بارے میں بریفنگ دی ڈاکٹر وقار احمد نے اینٹی ڈوپنگ کیسوں کے رزلٹ مینجمنٹ کے عمل کو کھلاڑیوں کے ساتھ شیئر کیا۔ ایتھلیٹ برانڈنگ کا آخری عنوان احمر ملک ایسوسی ایٹ سیکرٹری جنرل پی او اے نے دیا جس میں سوشل میڈیا پر دستیاب مواقع اور پلیٹ فارم پر روشنی ڈالی گئی فورم کے دوران مختلف موضاعات پر کھلاڑیوں کے مابین کوئز مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا محمد انعام بٹ چیرمین ایتھلیٹس کمیشن آف پاکستان نے فورم کے تمام شرکاء سے اظہار تشکر کیا