افغان کرکٹ ٹیم کا عمران خان کو بیٹ کا تحفہ،راشد خان پاک افغان کرکٹ سیریز کے خواہاں

کابل (سپورٹس لنک رپورٹ)وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچے جہاں انہوں نے افغانستان کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور ساتھ ہی پاک افغان سیریز کروانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

عمران خان سے ملاقات کے دوران افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے وزیراعظم عمران خان کو کرکٹ بیٹ کا تحفہ پیش کیا۔افغانستان کے کپتان اصغر افغان نے وزیر اعظم عمران خان سے پاک افغان کرکٹ سیریز کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں پاکستان اور افغانستان کے مابین دوستی سریز کا انعقاد ہو۔افغان کرکٹر کو عمران خان نے جواب دیا کہ میری بھی یہ رائے ہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سریز جلد ہونی چاہئے۔

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ افغان کرکٹ ٹیم موجودہ دور میں اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے۔دوسری جانب افغان کرکٹر راشد خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان سے ملاقات کو ایک خوشگوار لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں میں یہ جذبہ ہے کہ وہ دو قوموں کو آپس میں ایک کر دے ۔

تعارف: newseditor