تیسری رینکنگ تائیکوانڈو چیمپئین شپ28اور29 نومبر کو سوات میں ہو گی

سوات (سپورٹس رپورٹر) خیبرپختونخواتائیکوانڈو ایسو سی ایشن کی زیرنگرانی سوات ریجن تائیکوانڈو ایسو سی ایشن کے زیراہتمام تیسری رینکنگ تائیکوانڈو چیمپئین شپ28اور29 نومبر کو سوات میں ایس او پیز کے تحت منعقد کیا جائے گا۔

صوبائی تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے سیکرٹریوقار آفریدی کے مطابقسوات میں 27 نومبر سے شروع ہونے والے چیمپئین شپ میں میل جونیئر، سینئر اور فیمیل جونیئر، سینیئر کے مختلف کیٹگریز جس میں پومزا بھی شامل ہیں ان کا کہنا تھا کہ اس چیمپئین شپ 200 کے قریب کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں اور رجسٹریشن پراسس ابھی جاری ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوات بہت خوبصورت اور پُر امن جگہ ہے ایونٹ کے انعقاد کا مقصد ہی یہ ہے کہ یہ ایک پرامن علاقہ ہیں.چیمپین شپ کو کامیاب بنانے کے لیے چیئرمین خیبرپختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن الیاس آفریدی اور صدر خیبرپختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن مرتضیٰ حسن بنگش نے ایک کمیٹی تشکیل کی ہے جس نے ایونٹ کو کنڈکٹ کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے.اس کےساتھ انٹرنیشنل تائیکوانڈو اکیڈمی کانجو سوات میں بیلٹ پروموشن کا پرگرام کاانعقادکیاگیا۔جس میں بڑی تعداد میں مختلف ایجزگروپ کے مردوخواتین مقامی کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پرخیبر پختنون تائیکوانڈو ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری وقار افریدی نے شرکت اورایاز نائیک سیکرٹرٹری جنرل سوات ریجن تائیکوانڈو ایسو سی ایشن بھی موجود تھے. اور آخر میں ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا تائیکوانڈو میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور نہ ہی ان کی صلاحیتوں میں کوئی کمی ہے خیبرپختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن نے ہر نیشنل انٹر نیشنل اور پراوینشل سطح پر باصلاحیت کے ساتھ اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے آخر میں انہوں نے حکومت خیبرپختونخوا سے تعاون جاری رکھنے کی امید جاری کی ہیں.

error: Content is protected !!