قومی ٹینس ٹریننگ کیمپ ختم ہوگیا، ارم شہزادی نے اسناد تقسیم کیں

پشاور( سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن اور نجم عزیز ٹرسٹ کے اشتراک سے پاکستان ٹینس کلب شاہی باغ میں منعقدہ تین روزہ قومی ٹینس تربیتی کیمپ ختم ہوگیا ،نجم عزیز ٹرسٹ کی سربراہ ارم شہزادنے شرکا میں اسناد تقسیم کیں، خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل بھی موجود تھے۔ لیول ون انٹرنیشنل کوچ معین الدین نے کھلاڑیوں کو تربیت دی۔ کیمپ میں صوبے کے ٹاپ رینک 80 کھلاڑی شریک ہوئے جن میںمیں حال ہی میں ڈیوس کپ کھیلنے والے کھلاڑی شعیب خان اور خیبر پختونخوا کے بین الا قوامی کھلاڑی برکت اللہ،یوسف علی،اعجاز احمد،ثاقب عمر،عاقب عمر،کاشان عمر،حمزہ رومان، حامد اسرار اور عزیر خان بھی شامل تھے،کیمپ کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کو آنے والے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کے لئے تیار کرناتھا ۔

کھلاڑیوں نے کیمپ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی صلاحیتیں اور کھیل بہتر کرنے کا موقع ملا اچھی کوچنگ سیفائدہ اٹھایا وہ کھیل پر عبور مضبوط کرلیں گے ٹاپ رینکنگ کھلاڑیوں موجودگی سے جونیئر کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھا ، کیمپ سے صوبے کے کھلاڑی قومی اور عالمی سطح پر اپنی رینکنگ بہتر بنائیں گے۔ کوچ معین الدین کا کہنا تھا کہ کیمپ میں پاکستان کے ٹاپ کھلاڑیوں نے حصہ لیا، چھوٹے بچوں میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے پاکستان میں جہاں بھی قومی سطح کا کیمپ ہوتا ہے ان میں زیادہ تر کھلاڑی خیبر پختونخوا سے ہوتے ہیں امید ہے صوبے کے کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید آگے جائیں گے۔ارم شہزاد نے کہا کہ ٹینس میں باصلاحیت اور ٹیلنٹ کے حامل بچوں کوقومی اور بین الاقوامی مقابلوں کے لئے تیار کرنے کی غرض سے کیمپ کے لئے خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن اور پاکستان ٹینس فیڈریشن سے اشتراک کیا معاشرے میں بہت سارے ایسے بچے موجود ہیں جو ٹینس میں کافی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن مالی مشکلات کی وجہ سے آگے نہیں جاجبکہ کوچنگ اور آلات نہ ہونے کی وجہ سے سامنے نہیں آرہے ان بچوں کو مواقع دینے کے لئیکیمپ لگایا جس سے بچوں کو بہت فائدہ ملا۔ انہوں نے کہا کہ ٹینس کے فروغ کے لئے سپانسرشپ بہت ضروری ہے جس سے نہ صرف باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے بلکہ وہ عالمی سطح پر ملک وقوم کا نام بھی شروع کریں گے۔

error: Content is protected !!