خیبر پختونخواکراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد نورکراٹے فیڈریشن کے فنانس سیکرٹری اور صدر خورشیدخان ایگزیکٹیوکمیٹی کے رکن منتخب ہوگئے


پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخواکراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد نورکراٹے فیڈریشن کے فنانس سیکرٹری اور صدر خورشیدخان ایگزیکٹیوکمیٹی کے رکن منتخب ہونے خیبر پختونخواکھلاڑیوںاور اس کھیل سے وابستہ آفراد نے خوشی کا اظہار کیا۔گزشتہ روزلاہورمیں منعقدہ پاکستان کراٹے فیڈریشن کے انتخابات میں پاکستان کراٹے فیڈریشن سے منسلک تمام ادارے پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، بلوچستان، سندھ، پنجاب، کے پی اور اسلام آباد نے حصہ لیا،اجلاس میں اگلے چار سالوں کے لئے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا۔جس میں محمد جہانگیر چیئرمین، احمد بیگ صدر، عندلیب سندھو جنرل سیکرٹری اورخیبر پختونخواکراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد نور خزانچی منتخب ہوئے، اس کے علاہ سینئر نائب صدر نسیم قریشی، نائب صدور میں صباحت رفیق، میجر فیصل سلیم بٹ، فرمان احمد اور اعجاز الحق، لیڈی وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر قرا العین، ایسوسی ایٹ سیکرٹریز محمد ندیم اور بابر اقبال، لیڈی ایسوسی ایٹ سیکرٹری عظمی اصغر منتخب ہو گئیں جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران میں خیبر پختونخواکراٹے ایسوسی ایشن کے صدر خورشید خان سمیت عبدالحمید، عطاحسین بٹ، ممتاز شاہ اور قرا العین شامل ہیں۔ خیبر پختونخواکے کھیلوں کے حلقوں اور کھلاڑیوںنے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب عہدیدار پہلے کی طرح کھیل کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔

تعارف: newseditor