پشاور( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر انتظام سنٹرز میں ایمپلائز یونین کے نتائج کا اعلان کردیاگیانیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی نگرانی کے بعد نتائج کااعلان کردیاگیا نتائج کے مطابق پی ایس بی کوچنگ اینڈ ٹریننگ سنٹر پشاور سے قائد مزدور گروپ کے راحت علی نائب صدر کے عہدے پر تعینات ہوگئے انہوں نے اپنے حریف نثار کے مقابلے میں پی ایس بی کے پانچوں سنٹرز میں سب سے زیادہ ووٹ لئے نتائج کے مطابق عادل علی صدرانجم شہزا د سیکرٹری جنرل سمیت سولہ عہدیدار یونین کے منتخب ہوگئے جن کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کیاگیا اعلامیہ این آئی آر سی کے رجسٹرار ٹریڈ یونین تصدق الحسین کی جانب سے جاری کیا گیا ہے