اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے کیلنڈر کے باقی ایونٹس ملتوی کردیئے۔ سید اظہر علی شاہ صدر پی سی ایف نے بتایا کہ جولائی سے دسمبر تک تین میں سے دو ایونٹس یعنی اسلام آباد مری انٹرنیشنل سائیکل ریس سیکنڈ 5 ویں روڈ چیمپین شپ حال ہی میں کامیابی کے ساتھ انجام دی گئی ہے لیکن ملک میں کورونا وائرس میں حالیہ اضافے کی وجہ سے پی سی ایف انتظامیہ نے آئندہ تیسری 66 ویں نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپین شپ دسمبر کے آخری ہفتے تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس پروگرام کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ کھلاڑی ڈور رولرس سے متعلق اپنی تربیت جاری رکھ سکتے ہیں۔