کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)ینگ لیاری باکسنگ کلب نے تین گولڈ اور ایک سلور میڈلز کے ساتھ پہلی دوروزہ کراچی ویمن باکسنگ چیمپئین شپ کی سینئیر کیٹیگری کاٹائٹل اپنے نام کرلیا جانباز باکسنگ کلب نے ایک گولڈ اور دو سلور میڈلز جیت کردوسری پوزیشن حاصل کی جونئیر کیٹیگری میں فقیرکالونی باکسنگ کلب نے تین گولڈ کے ساتھ پہلی جبکہ ینگ بلوچ کلب دوگولڈ میڈلز کے ساتھ رنرزاپ رہی ینگ لیاری اکسنگ کلب کی سارہ ملنگ نے چیمپئین شپ کی بہترین باکسرکااعزازاپنے نام کیاعلی محمد قنبرانی باکسنگ اسٹیڈیم لیاری میں کھیلی گئی چیمپئین شپ سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور ڈی ایم سی ساؤتھ کے تعاون سے منعقدہ کی گئی ایونٹ میں کراچی کے تین ڈسڑکٹ ساؤتھ، ویسٹ اور سینٹرل کی 47 خواتین باکسرزنے حصّہ لیاجونیئر مقابلوں کے فائنل میں 36 کے جی ویٹ میں سحر راشد نے مہوش اختر کو تین صفر سے، 38 کے جی کیٹیگری میں عالیہ سومرو نے نصیبہ ستار کو دوایک سے، 40 کے جی میں رخسار شیر نے امام فاطمہ کو تین صفر سے شکست دی
سینیئر کیٹیگری فائنل میں 48 کے جی میں سمیعہ خان نے گنج بی بی کو تین صفر سے، 52 کے جی میں گل جبین نے اساورہ کو دوایک سے،60کے جی میں سارہ ملنگ نے سمیرا کو تین صفر سے شکست دیکر گولڈ میدل جیت لیا فائنل کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرساوتھ ارشادعلی سوڈھرنے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر کاکہنا تھا کہ پاکستان میں لیاری کوباکسنگ کی نرسری کہا جاتا ہے ماضی میں بھی یہاں سے کئی کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل اور قومی سطح پر اپنے کھیل سے ملک کا نام روشن کیا ہے اولمپک اور ایشین گیمز جیسے ایونٹس میں وکٹری اسٹینڈ تک پہنچنے کیلئے لیاری کے باکسرز کو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق انفراسٹرکچر فراہم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے ہماراٹارگٹ اپنے باکسرز کو اولمپک اور ایشین گیمز جیسے ایونٹس میں وکٹری اسٹیند پر دیکھنا ہے
ارشاد علی سوڈھر کامزید کہنا تھا کہ ہماری خواتین جیٹ جہاز چلانے کے ساتھ ساتھ دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹیاں سر کر رہی ہیں توکیا وجہ نہیں کہ ہم اسپورٹس میں بھی اپنی لڑکیوں کو بھرپور مواقع فراہم کریں ویمن باکسنگ کے کھیل کی ترقی اور فروغ کیلئے اپنا ہرممکن تعاون جاری رکھیں گے امید ہے کہ مستقبل میں ان میں سے کئی باصلاحیت کھلاڑی پاکستان کی قومی ویمن باکسنگ ٹیم کی نمائندگی کریں گی لیاری کے باکسرز کو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کا انفراسٹرکچر فراہم کریں گے علی محمدقنبرانی باکسنگ رنگ کو اپ گریڈکردیا گیاہے لیاری کے باکسنگ کلبس کومرحلہ وار کھیل کابنیادی سامان فراہم کریں گے فائنل کی تقریب میں اولمپئین ملنگ بلوچ،پا کستان اولمپک ایسوسی ایشن انوائرمنٹ کمیشن کی ممبر تہمینہ آصف، کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کے صدر وسیم ہاشمی، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین آصف عظیم، سیکریٹری احمد علی راجپوت، سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ،کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان،کراچی ساؤتھ باکسنگ کے سیکریٹری عبدالرزاق سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں