انڈر 16 فٹ بال افتتاحی تقریب .. 1000 کھیلوں کے پراجیکٹ ڈائریکٹر خود ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے رہے


بغیر ماسک کے تقریب میں شامل ہوئے ، کھلاڑیوں سے ہاتھ بھی ملایا ،بعض کھلاڑی ڈر کے مارے ہاتھ ملاتے رہے

پشاور..مسرت اللہ جان …انڈر 16 فٹ بال میچ کے افتتاحی تقریب میں ایک ہزار کھیلوں کے پراجیکٹ کے ڈائریکٹر کرونا کے باعث ایس او پیز پر عملدرآمدنہ کرسکے اور بغیر ماسک کے شاہ طہماس سٹیڈیم میں آئے بعد ازاں کھلاڑیوں سے ہاتھ بھی ملاتے رہے –

صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام انڈر 16 جونیئر چیمپئن شپ میں پشاور گرین اور پشاور ریڈ کی ٹیموں کے مابین مقابلہ تھا میچ کے افتتاح کے موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمان خصوصی تھے جو بغیر ماسک پہنے تقریب میں آئے تھے جبکہ شاہ طہماس سٹیڈم میں بیٹھے افراد بشمول ڈی ایس او بھی ماسک پہنے ہوئے تھے

تاہم پراجیکٹ ڈائریکٹر بغیر ماسک کے آئے اور افتتاحی تقریب میں شرکت کی بعد ازاں کھلاڑیوں سے ہاتھ بھی ملاتے رہے بعض کھلاڑیوں اور آفیشل کو کورونا کا ڈر تھا تاہم پراجیکٹ ڈائریکٹر کے ڈر کی وجہ سے ان سے ہاتھ ملاتے رہے-

واضح رہے کہ شاہ طہماس فٹ بال سٹیڈیم میں بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی تھی تاہم یہ پابندی عام بندوں اور کھلاڑیوں کیلئے تھی تاہم پراجیکٹ ڈائریکٹر ایک ہزار کھیلوں کے اس سے مستثنی رہے-

تعارف: newseditor