ویلنگٹن (سپورٹس لنک رپورٹ)نیوزی لینڈ اے کے خلاف واحد چار روزہ میچ کے لیے بھی سولہ رکنی پاکستان شاہینز کا اعلان
کپتان روحیل نذیر سمیت عمران بٹ، امام الحق، ذیشان ملک اور شان مسعود پاکستان شاہینز کا حصہ
عابد علی، اظہر علی، یاسر شاہ، سہیل خان اور عماد بٹ بھی پاکستان شاہینز میں شامل
حارث سہیل ،فواد عالم، محمد عباس، ظفر گوہر، نسیم شاہ اور دانش عزیز بھی اسکواڈ میں موجود
پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے خلاف واحد چار روزہ میچ 17 دسمبر سے وانگرائے میں شروع ہوگا
ہیڈ کوچ پاکستان شاہینز اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ قرنطینہ کا یہ وقت ٹف تھا، ہم میں سے کسی کو بھی اس کا تجربہ نہیں تھا۔
اب ہمیں ان حالات کے بارے میں سوچنے کی بجائے کرکٹ کی پریکٹس اور میچز پرخصوصی توجہ دینی ہے
نوجوان کھلاڑی دورہ نیوزی لینڈ سے فائدہ اٹھا کر بہترین کارکردگی دکھانے کا عزم رکھتے ہیں