کوئنز لینڈ(سپورٹس لنک رپورٹ)نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ اسکواڈ آئیسولیشن کے ختم ہونے کے بعد کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن پہنچ گیا۔اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم آکلینڈ سے کوئنز ٹاون پہنچے، پاکستان کرکٹ ٹیم اور پاکستانی شاہین کا اسکواڈ بدھ سے ٹریننگ کرے گا۔
کوئنز ٹاؤن میں پاکستانی ٹیم اور پاکستان شاہینز الگ الگ ہوٹلز میں قیام کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسکواڈ کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد اسکواڈ کو مینجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت ملی ہے جب کہ آئسولیشن چھوڑنے کے بعد اسکواڈ پر کورونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گے۔
پاکستان میں موجود قومی کرکٹرز کا آئسولیشن میں مشکل وقت ختم ہو گیا ہے اور اب قومی کرکٹرز دورہ نیوزی لینڈ پر خوش دکھائی دے رہے ہیں
قومی کرکٹرز نے کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹائون روانگی سے قبل شیر سپاٹا بھی کیا اور سلیفیاں بھی بنائیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قومی کرکٹرز کس قدرخوش ہیں
نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز مینجڈ آئسولیشن ختم ہونے پر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
شاداب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ قرنطینہ کے بعد اب ہم آزادی سے اپنی زندگی جی رہے ہیں۔سرفراز نے شاداب کا لنچ کروانے پر شکریہ بھی ادا کیا، اظہر علی نے باہر مداحوں کے ساتھ سیلفیز لیتے تصویریں شیئر کیں۔اظہر علی نے نارمل زندگی کی طرف آنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ اسکواڈ میں شامل52 اراکین کرائسٹ چرچ کےمقامی ہوٹل پہنچ گئے، مقامی ہوٹل میں 2گھنٹے قیام کے بعد قومی اسکواڈ کوئنز ٹاؤن روانہ ہوگا۔