سجاس کا روزنامہ جہان پاکستان سے وابستہ سینئر فوٹو گرافر جاوید اقبال اور نیو ٹی وی سے وابستہ سپورٹس جرنلسٹ زاہد غفار سے ان کی” والدہ اور چچی” کے انتقال پراظہار تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان, سیکریٹری اصغر عظیم, سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان, نائب صدور محمود ریاض, منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی, جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی, سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور تمام ممبران نے سجاس کے ممبر روزنامہ جہان پاکستان سے وابستہ سینئر فوٹو گرافر جاوید اقبال کی والدہ محترمہ اور نیو ٹی وی سے وابستہ اسپورٹس جرنلسٹ زاہد غفار سے ان کی چچی ( جاوید اقبال کی والدہ زاہد غفار کی چچی ہیں) کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ہے, سجاس کی مجلس عاملہ نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے, دعا کی ہے کہ اللہ پاک مرحومہ کی معغفرت فرمائے اور جاوید اقبال اور زاہد غفار سمیت اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے.آمین، دریں اثنا میں مرحومہ کی نماز جنازہ مسجد ریاض الجنہ لیاقت اباد کیتلی والی گلی میں اداکی گئی، بعد ازاں مرحومہ کو لیاقت اباد سی ون ایریا کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ میں سجاس کے عہدیداران، مجلس عاملہ، ممبران، روزنامہ جہان پاکستان سے وابستہ صحافیوں،کراچی یونین آف جرنلسٹس کے فنانس سیکریٹری ناصر شریف، پیپ کے عہدیداران، ممبران سمیت مختلف اسپورٹس ارگنائزر ڈاکٹر عارف، منیر قادری، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر محفوظ الحق، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین گلفراز خان اور ٹگ اف وار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جاوید اقبال، سابق ہاکی انٹرنیشنل پیلئر مبشر مختار، آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کاشف فاروقی سمیت مرحومہ کے عزیزو و قارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی،

error: Content is protected !!