اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) ملک میں کرونا وائرس کے باعث پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے قومی مردوں اور خواتین کی باکسنگ چیمپئن شپ ملتوی کردی ہے، یہ چیمپیئن شپ روواں ماہ 25 دسمبر سے 31 دسمبر تک لاہور میں کھیلی جانی تھی، پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے بتایاکہ ملک میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر چوہدری محمد خالد محمود نے چیمپیئن شپ ملتوی کرنے کی منظوری دے دی ہے اور یہ چیمپیئن شپ آئندہ برس 24 فروی سے یکم مارچ تک لاہور میں کھیلی جائے گی، پاکستان آرمی ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپیئن شپ میں مردوں کے دس اور خواتین کے پانچ ویٹ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں مردوں کےمقابلوں میں 49کلوگرام، 52 کلوگرام، 56 کلوگرام، 60 کلوگرام، 64کلوگرام، 69 کلوگرام، 75 کلوگرام، 81 کلوگرام، 91 کلوگرام اور پلس 91 کلوگرام جبکہ خواتین کے مقابلوں میں 51 کلوگرام، 54 کلوگرام، 60 کلوگرام، 66 کلوگرام اور 75 کلوگرام سے 80 کلوگرام تک شامل ہیں، چیمپیئن شپ ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، کراچی پورٹ ٹرسٹ، کراچی الیکٹرک، پاکستان پولیس، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں، چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز میٹنگ 23 فروی کو ہوگی جس میں چیمپیئن شپ کے ڈراز کا اعلان کیا جائےگا اور چیمپیئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے،