کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور وائٹ بال ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔کیرون پولارڈ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ ‘ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی’۔

کیرون پولارڈ نے2007 میں ایک روزہ اور 2008 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ڈیبیو کیا ، انہوں نے 123 ون ڈے اور 101 ٹی ٹوئنٹی میچز میں  ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔ اس کے علاوہ  پولارڈ کوانٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں 6 لگاتار چھکے مارنے والے تیسرے کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

error: Content is protected !!