اسلام آباد ( نواز گوھر) چھٹی بے نظیر بھٹو شہید ٹینس چیمپیئن شپ اتوار سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں شروع ہو گی۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں، چیمپیئن شپ کا کوالیفائنگ رائونڈ 13 دسمبر کو جبکہ مین رائونڈ 14 دسمبر سے شروع ہو گا، چیمیئن شپ میں بارہ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر- 18 سنگلز، گرلز انڈر-18 سنگلز ، گرلز انڈر-14 سنگلز، بوائزانڈر- 14 سنگلز، انڈر- 12 بوائز اینڈ گرلز مکس، انڈر10 بوائز اینڈ گرلز مکس، 45 پلس سنیئر ڈبلز، 60 پلس سنیئر ڈبلز،
خصوصی بوائز اور میڈیا سنگلز شامل ہیں،چیمپیئن شپ آئی ٹی ایف اور پی ٹی ایف رولز کے مطابق کھیلی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل 16 دسمبر، کوارٹر فائنل 17 دسمبرکو، سیمی فائنل 18 دسمبر کو اور فائنل مقابلے 19 دسمبر کو کھیلے جائیں گے، ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد کے علاوہ کیش ایوارڈ بھی تقسیم کیا جائے گا۔ چیمپیئن شپ کے ڈراز کا اعلان 12 دسمبر کو کیا جائے گا۔ایونٹ کی نگرانی ایران سے تعلق رکھنے والے عادل بورگئی کریں گے جبکہ ریفری کے فرائض شہزاد علوی انجام دیں گے۔