صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی کی ترک ڈپٹی وزیر کھیل حالس یونس سے ملاقات


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)۔ صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے ہفتہ کے روز ترکی میں ڈپٹی وزیر کھیل حالس یونس سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ترکی میں کھیلوں کے فروغ اور امور نوجوانان کے شعبوں میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ اور چیف کنسلٹنٹ شاہد فقیر ورک بھی موجود تھے، صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی برادر اسلامی ممالک ہیں اور قریبی تعلقات ہیں

ترک حکومت کے کھیلوں کی ترقی کے لئے اقدامات قابل تقلید ہیں، دونوں ممالک میں کھیلوں کے شعبے میں تعاون اہم قدم ہوگا، پاکستان ترکی کو کرکٹ، ہاکی اور کبڈی کے لئے ہرممکن تعاون کرے گا، ترکی کے سپورٹس انفراسٹرکچر کے ماڈل کی طرز پر پاکستان میں کام کیا جا سکتا ہے، حکومت پنجاب تعلیم، کھیل اور دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی کے حامل طلبہ کو ایکسچینج پروگرام کے تحت ترکی بھیجنے پر کام کررہی ہے

دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرسکتے ہیں، ترکی میں کھیلوں کی تین ہزار سے زائد سہولیات اور امور نوجوانان کے حوالے سے ترکی میں تین سو سے زائد یوتھ ہاسٹل موجود ہیں، ترکی کے ڈپٹی وزیر کھیل حالس یونس نے کہا کہ ترک حکومت پاکستان کو سپورٹس اور یوتھ افئیرز کے شعبے میں تعاون کرے گی

ترکی نے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر خاطر خواہ کام کیا ہے، امور نوجوانان کے شعبے میں کام کرکے ترقی کی منازل آسان بنائی جاسکتی ہیں،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد نے اس موقع پر ترک ڈپٹی وزیرکھیل حالس یونس کو بتایا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھلاڑیوں کو جدید سہولیات فراہم کی ہیں، پنجاب میں سپورٹس کا وسیع انفراسٹرکچر بنایا گیا ہے، ہر ضلع میں عالمی معیار کے گرا?نڈز، سٹیڈیم، جمنیزیم بنائے جارہے ہیں، دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے دوروں سے سپورٹس کو فروغ ملے گا۔

error: Content is protected !!