باکمان فیلڈ لائیٹس آرچر ی ٹورنامنٹ26دسمبر کو کھیلاجائے گا

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)باکمان فیلڈ لائیٹس آرچر ی ٹورنامنٹ26دسمبر کو کھیلاجائے گا جس میں کراچی کے بہترین تیر انداز شرکت کریں گے ۔ یہ بات سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے سیکریٹری منصور شہزاد نے ایونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کی تشکیل کے موقع پر منعقدہ اجلاس میں کہی ۔ اجلاس میں باکمان آرچری کلب کے سیکریٹری عابد اعجاز اور دیگر بھی شریک تھے ۔ عابد اعجاز کو ایونٹ کا آرگنائزنگ سیکریٹری مقرر کیا گیا ،منصور شہزاد کا کہنا تھا کہ ایونٹ کا انعقاد کوکن فیملی پارک بہادر آباد میں کیا جا رہا ہے جس کے لئے تیاری شروع کر دی گئی ہے ۔ ٹورنامنٹ میں شہر قائد کے 50سے زائد ماہر تیر انداز پانچ مختلف کیٹیگریز میں شرکت کریں گے ۔ نو عمر کھلاڑیوں کی دل چسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے 24دسمبر کو جونیئر ز کا ٹورنامنٹ بھی منعقد کیا جائے گا جس میں انڈر12،انڈر15اور انڈر8کی کیٹیگریز میں

جونیئرتیر انداز اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے ۔ انہوں نے آرگنائزنگ کمیٹی کو ہدایات دیں کہ ٹورنامنٹ کے دوران کوویڈ19کے حوالے سے ایس او پیز پرمکمل عملدرآمد کروایا جائے ۔ ماسک کے استعمال کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلے کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے ۔

تعارف: newseditor