دوسرا کارپوریٹ T-20 لیگ کرکٹ’ حمزہ کی تباہ کن بولنگ کراچی اسٹراٸیکرز کی فاٸنل میں سیٹ بک۔

کراچی: (اسپورٹس رپورٹر)  دوسرا کارپوریٹ کلر کٹ ٹی ٹونٹی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی اسٹراٸیکرز نے با صلاحیت لیفٹ آرم اسپنر حمزہ احمد کی طوفانی بولنگ 5 وکٹوں کی بدولت دوسرے سیمی فائنل میں  پیتھونز سی سی  کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کے فاٸینل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ جہاں اس کامقابلہ دفاعٸ چیمپیٸن رنگوں والا سی سی سے ہوگا۔ قائداعظم پارک کرکٹ گراؤنڈ اسٹیل ٹاٶن شپ گراٶنڈ پر سی پیتھونز سی سی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور فاتح ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر حمزہ احمد کی تباہ کن بولنگ کے باعث مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹوں کے خسارے پر 127 رنز بناسکی۔ خرم کامران 22، عفان 13 اور معیز اختر 11 رنز ہی دوہرے ہندسہ کو پار کرسکے۔ لیفٹ آرم اسپنر خمزہ احمدنے 30 رنز دے کر پیتھونز سی سی کے5 بیٹسمینوں کو پویلیٸن واپس جانے پر مجبور کیا جبکہ حیدر علی، حسن خالد اور اکبر پراچہ نے ایک ایک وکٹ سمیٹی۔ جواب میں کراچی اسٹراٸیکرز سی سی مطلوبہ حدف 129 رنز 16.4 اوورز میں 3 وکٹیں کھوکر فاٸینل میں جگہ بنالی۔اوسامہ خان نے 42 رنز کی ناقابل شکست باری میں 4 چوکے اور ایک چھکا لگایا، انس پراچہ نے 19، اوسامہ شیخ نے 18 اور معیز اختر نے 12 رنز ناٹ آٶٹ بنا کر اپنی ٹیم کی فتح میں اپنا حصہ ڈالا، اوسامہ ملک، عفان اور علی قریشی نے ایک ایک وکٹ لی۔

تعارف: newseditor