سیکریٹری اسپورٹس سندھ سید امتیاز علی شاہ نے باکسنگ کے ایشین چیمپئن عثمان وزیر کو کراچی میں عالمی باکسنگ مقابلہ کرانے پر بھرپور خراج تحسین

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) سیکریٹری اسپورٹس سندھ سید امتیاز علی شاہ نے باکسنگ کے ایشین چیمپئن عثمان وزیر کو کراچی میں عالمی باکسنگ مقابلہ کرانے پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا، عثمان وزیر کو سندھ کی ثفافتی ٹوپی، اجرک اور ٹائی پہنائی، فائیٹ آف چیمپئن کے لیئے مالی تعاون کی بھی خاطری کرادی

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور معاون خصوصی برائے کھیل بنگل خان مھر کی ہدایت پر سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سندھ سید امتیاز علی شاہ نے عثمان وزیر سے اپنے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں ایشین چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنے اور کراچی میں باکسنگ کا عالمی مقابلہ منعقد کرانے پر بھرپور انداز میں سراہا، سیکریٹری اسپورٹس نے عثمان وزیر کا اپنے آفس آنے پر پرجوش استقبال کیا اور انہیں سندھی ٹوپی، اجرک اور اجرک سے بنی ٹاء کا تحفہ پیش کیا

اس موقع پر سیکریٹری اسپورٹس کا کہنا تھا کہ محکمہ کھیل سندھ نے ہمیشہ کھیل اور کھلاڑیوں کی پذیرائی کی ہے، ہاکی ہو چاہے کرکٹ، فوٹبال ہو یا باکسنگ سب کو پروموٹ کرنا اور ان کے لیئے مالی معاونت کرنا محکمہ کھیل کا خاصہ رہا ہے

سیکریٹری اسپورٹس نے جلد ہی باکسنگ کا ایک اور ایونٹ منعقد کرنے کا بھی اعادہ ظاہر کرتے ہوئے عثمان وزیر کو انیس دسمبر کو منعقد ہونے والے چیمپئن مقابلے کے لیئے بھی مالی معاونت کرنے کی خاطری کرائی

ملاقات میں عثمان وزیر نے سندھ حکومت کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ یہ میرے لیئے اعزاز کی بات ہے کہ سندھ حکومت نے ہمیں ہر طرح سے سپورٹ کیا ہے انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، معاون خصوصی بنگل خان مہر اور سیکریٹری اسپورٹس سید امتیاز علی شاہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

تعارف: newseditor