اسلام آباد چیلچ کپ فٹ بال 20 دسمبر سے شروع ہوگا

اسلام آباد ( ) اسلام آباد چیلچ کپ 20 دسمبر سے اکبر فٹ بال گرائونڈ، جی ایٹ فور، اسلام آباد میں شروع ہو گا، افتتاحی روز اکبرکلب اور ہماکلب کی ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ دوپہر دو بجے کھیلاجائے گا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے رکن سکندر خٹک کریں گے، ٹورنامنٹ پی ایف ایف قوانین کے مطابق کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی اسلام آباد سے منسلک ٹیموں کے عہدیدار اپنی، اپنی ٹیموں کی رجسٹریشن 19 دسمبر سے قبل ٹورنامنٹ سیکرٹری شاہد صدیق کو کروا سکتے ہیں، ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 20 دسمبر کو شام چار بجے کیا جائے گا، سید شرافت حسین بخاری آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین اور شاہد صدیق سیکرٹری ہونگے جبکہ ایڈوکیٹ خالد کیانی اور رانا تنویر احمد کو بالترتیب چیئرمین ڈسپلنری کمیٹی اور سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے، دیگر ممبران میں غلام مجتبی بلوچ، راجہ مسعود، کنور عبدالحفیظ، عمران مانی، چوہدری محمد شفیق اور اظہار احمد شامل ہیں،

تعارف: newseditor