ہشتنگر(سپورٹس لنک رپورٹ)ہشتنگر پختون لیگ سیکنڈ ایڈیشن کا تاج کنگ سٹار زیم کے سر سج گیا،فائنل میں چارسدہ ٹائیگرزکو 7 وکٹوں سےشکست،تفصیلات کے مطابق سرڈھیری کرکٹ گراونڈ پر چارسدہ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری ہشتنگر پختون لیگ سیکنڈ ایڈیشن کا تاج کنگ سٹار زیم کے سر سج گیا فائنل میں میچ چارسدہ ٹائیگرز کو 7 وکٹوں سے شکست سامنا کرنا پڑا،فائنل کے مہمان خصوصی اسٹنٹ کمشنر چارسدہ عدنان جمیل تھے جبکہ ضلعی یوتھ سپورٹس آفیسر زبیر احمد خٹک بھ و دیگر بھی موجود تھے،
فائنل میں چارسدہ ٹائیگرز نے مقررہ اوورز میں 177 رنز سکور کی جس تاجدار نے 54،ذوالکفیل نے 45 جبکہ عمیر نے 18 رنز سکور کی،کنگ سٹار زیم کی طرف سے عاقب نے ص کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ملطوبہ ہدف کنگ سٹار آخری اوور میں غ وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا کنگ سٹار زیم کی طرف سے عبداللہ نے شاندار 81 جبکہ عدنان نے 57 ناٹ آوٹ کی اننگز کھیلی چارسدہ ٹائیگرز کی طرف سے عابد اور عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،
فائنل میچ کے مین آف دی میچ عبداللہ جبکہ مین آف دی سیریز افضال نذیر قرار پائے،مہمان خصوصی عدنان جمیل نے ونر،رنر ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کی،مہمان حضوصی اسٹنٹ کمشنر عدنان جمیل نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لئے انتہائی ضروری ہے کھیلوں سے میدان آباد اور ہسپتال ویران ہوتے ہے سپورٹس اور کھلاڑیوں کے لئے اقدامات کررہے ہیں چارسدہ مین ٹیلنٹ بہت ہے بس اسے پالش کرنے اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے
یہ لیگ بہت زبردست رہا اور کھلاڑیوں نے بہت انجوائے کیا آرگنائزر سیکرٹری مخفوظ اللہ خان داد کے مستحق ہے کہ جنہوں نے کھلاڑیوں کے لئے ایسے لیگ آرگنائز کئے آخر میں انہوں نے ونر و رنز ٹیموں کو مبارکباد پیش کی۔