بلوچستان کراٹے ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل

کوئٹہ (سپورٹس لنک رپورٹ)بلوچستان کراٹے ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل۔بابر اقبال صدر، سعید احمد جدون سیکریٹری اور عین الدین خزانچی منتخب۔پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین محمد جہانگیر فیڈریشن جبکہ شیر محمد ترین اولمپک اور منصور خان درانی سپورٹس بورڈ بطور آبزرور انتخابات میں شریک ہوئے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کراٹے ایسوسی ایشن کے آئندہ چار سال کے لیے انتخابات کامیابی سے مکمل ہوگئے، جس میں جعفر خان بطور چیئرمین، بابر اقبال صدر، آغا محمد مینگل، غلام علی و اعظم سرپرہ نائب صدور، نادیہ کاظم لیڈی وائس پریزیڈنٹ، شاہ محمد شان ایسوسی ایٹ سیکریٹری، شاہدہ لیڈی ایسوسی ایٹ سیکریٹری، عین الدین خزانچی منتخب ہوئے، ایگزیکٹو ممبران میں عبدالرازق، ناصر خان، ظفر سیال، شیر خان، محمد علی، سید کاظم، شمس الزمان، نور اللہ، نازگل، زمان خان اور ثناء اللہ شامل ہیں، فیڈریشن کی جانب سے پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین محمد جہانگیر، شیر محمد ترین بلوچستان اولمپک اور منصور خان درانی سپورٹس بورڈ بطور آبزرور انتخابات میں شریک ہوئے۔ہاؤس نے آئندہ چار سال کامیاب انتخابات اور منتخب نمائندوں کو مبارکباد پیش کی۔

تعارف: newseditor