سندھ گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے حیدرآباد ریجن کےکھلاڑیوں و آفیشلز اور سپورٹس جرنلسٹ ایوارڈ کی ایوارڈ تقریب بروز ہفتہ26 دسمبر کو حیدرآباد میں ہو گی

کراچی ( ) سندھ گیمز میں پوزیشن حاصل کرنے والے حیدرآباد کے کھلاڑیوں و آفیشلز اور اسپورٹس جرنلسٹ ایوارڈ کو ایوارڈ دینے کی تقریب سندھ گیمز ایسوسی ایشن کی جانب سے حیدرآباد میں بروز ہفتہ 26 دسمبر کو منعقد ہو گی جس میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے مختلف کھیلوں کے . 124 کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ایوارڈ دیئے جائیں گے اور اس کے علاوہ اسپورٹس جرنلسٹ کو بھی ایوارڈز دیے جائیں گے۔ گذشتہ روز سندھ گیمز ایسوسی ایشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے بتایا کہ سندھ گیمز ایسوسی ایشن نے گذشتہ 17 سندھ گیمز میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ایوارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر سندھ بھر سے509 کھلاڑیوں اور آفیشلز نے آن لائن رجسٹریشن کروائی اور ان تمام گیمز میں سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایوارڈ تقسیم کئے جارہے ییں

اس سلسلے میں پہلی تقریب کراچی میں منعقد ہو چکی ہے جس میں 118 کھلاڑیوں کو ایوارڈ دئیے جا چکے ہیں اورحیدرآباد کی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہئں۔ اس کے بعد جنوری میں میرپورخاص میں تقریب منعقد ہو گی اور اس کے بعد لاڑکانہ ، سکھر اور بینظیر آباد میں بھی تقریب منعقد ہو گی۔ تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ رجسڑیشن کارڈ کے بغیر داخلہ ممکن نہیں ہو گا اور COVID-19کی ایس او پیز کو لازمی قرار دیا گیا ہے اس کے بغیر بھی داخلہ منع ہے۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبر 03003656762 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے،مدثر آرائیں، صدر سندھ گیمز ایسوی ایشن

تعارف: newseditor