راولپنڈی نیشنل میراتھن ریس 2021ء کی بھرپور تیاریاں شروع

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی نیشنل میراتھن ریس 2021ء کی بھرپور تیاریاں شروع، ریس 10جنوری کوصبح دس بجے ٹی چوک روات سے شروع اورلیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں اختتام پذیر ہوگی۔ ڈی ایس اوشمس توحیدعباسی نے بتایاکہ راولپنڈی نیشنل میراتھن ریس کاانعقاد ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) انوارالحق کی خصوصی ہدایت پر کیاجارہاہے اوراس کی نگرانی بھی ڈی سی راولپنڈی خود کررہے ہیں جبکہ ڈی اوسپورٹس منظرشاہ کی رہنمائی میں ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کاعملہ اورکوچز دن رات تیاریوں میں مصروف ہیں۔میراتھن ریس 3کیٹگریز کے تحت ہوگی، اوپن کیٹگری 16کلومیٹر ہوگی جس میں پہلی بیس جبکہ بلائنڈ اور انڈر 16دوڑچھ، چھ کلومیٹر ہوں گی جن میں پہلی دس، دس پوزیشن لینے والے اتھلیٹس کو پرکشش انعامات دئیے جائیں گے۔

تعارف: newseditor