آرچری کا کھیل نوجوانوں میں مقبول ہورہا ہے،کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات دے رہے ہیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ نے کہا ہے کہ آرچری کا کھیل نوجوانوں میں مقبول ہورہا ہے، نوجوان کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں،سپورٹس بورڈ پنجاب نے آرچری کے فروغ کے لئے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں آرچری سنٹر قائم کیا ہے اور آرچری کے متعدد ایونٹس بھی منعقد کرائے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز آرچری سنٹر میںڈپٹی کمشنر لاہور گیمزکے آرچری ایونٹ میں تقسیم انعامات کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ نے مزید کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب آرچری کے کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کررہا ہے

نوجوان زیادہ سے زیادہ سپورٹس کی سرگرمیوں میں حصہ لیں تاکہ صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہوسکے، کھلاڑی اپناٹیلنٹ دکھائیں، ان سے ہر طرح کا تعاون کیا جائے گا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ نے آرچری کی بوائز اور گرلز کے مقابلے بھی دیکھے اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

آرچری سنٹر آمد پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ کا پرتپاک استقبال کیا گیا، کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا،کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، صدر پنجاب آرچری ایسوسی ایشن عمران لیاقت،خزانچی پنجاب آرچری ایسوسی ایشن چودھری کشور عباس اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر شاہ بھی موجود تھے۔

error: Content is protected !!