کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ ) گذشتہ روز سندھ گیمز اسیوسیشن کراچی کا اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں سید اسرارالحسن عابدی سیکرٹری سندھ گیمز کراچی کی صدارت میں ہوا جس میں انھوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی قائداعظم اسپورٹس فیسٹول بھر پور طریقے سے منعقد کیا جائے گا۔ فیسٹول کے ارگنائزنگ سیکرٹری عبید بکالی ہونگے۔ جوائنٹ سیکرٹریز خاور احمد اور عامر کفایت، گراونڈ انچارج فیصل سلیم ،گرلز ایونٹ کی ڈائریکٹر انیلا خان، آرگنائزنگ سیکرٹری افشین صدیقی، سیپاک ٹاکرا ایونٹ ڈائریکٹر صادق عباس ، سیکرٹری عثمان زبیر، فٹسال ایونٹ سیکرٹری زوہیر علی لودھی، آرگنائزر صائمہ اسحاق، کرن علی اوروجہیہ الحسن ہونگے۔ فیسٹیول ۲۵ تا ۲۷ دسمبر کراچی میں جاری رہے گا جس میں گرلز اور بوائز دونوں کے مقابلے شامل ہونگے۔ کوآرڈینیٹر سندھ سیپاک ٹاکرا عامر کفایت نے سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسیشن کے ترجمانی کرتے ہوئے بتایا کہ اگلے سال سے پورے سندھ میں اس طرز پر کھیلوں کے فروغ کیلئے فیسٹول منعقد کیے جائے گے۔ اس سال کراچی میں منعقد فیسٹول میں دیگر ڈیویژنز کے کھلاڑی بھی سیپاک ٹاکرا، فٹسال، نیٹ بال، آرچری، پکل بال،جمناسٹک، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلوں حصہ لیے گے۔ آخر میں سید اسرار الحسن عابدی نے سندھ گیمز کے پریذیڈنٹ مدثر آرائیں صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ گیمز سندھ بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بہترین کردار ادا کر رہی ہے جس کی وجہ سے پلیئرز کو بھی اپنا کھیل بہتر بننے کے زیادہ مواقعے مل رہے ہیں۔ اجلاس میں ناصر معین عثمانی،عثمان زبیر،مریم خاور،سلیم پراچہ،حسن امام، منظور شہزاد، محمد اقبال ،عزیزالدین ،حافظ منصور اختر، فریحہ عاقب،میڈم ریحانہ بھٹی، حافظ حسان، انیلا خان،کرن علی، صائمہ اسحاق، نازیہ حسین اور حامد عقیل بھی موجود تھے۔