پاکستان ٹین ٹین پن بائولنگ فیڈریشن نےملک میں کرونا وائرس کے باعث قومی ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ ملتوی کردی

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان ٹین ٹین پن بائولنگ فیڈریشن نے 25 دسمبر سے کراچی میں کھیلی جانے والی قومی ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ ملتوی کر دی گئی ہے، گذشتہ روز پاکستان ٹین ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں تقربیا مکمل تھیں لیکن ملک میں کرونا وائرس کی دوسری خطر ناک لہر کے باعث پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن نے قومی ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کے لئے ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے رجسٹریشن کروا رکھی تھی لیکن کرونا وائرس کے باعث کئی کھلاڑیوں کا کراچی پہنچنا مشکل تھا، انہوں نےکہا کہ چیمپیئن شپ کی نئی تاریخ اور مقام کا اعلان ملک میں کرونا وائرس کی وباء کٹرول ہونے کے بعد کیا جائے گا، واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں آٹھ مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ٹیم ایونٹ ، انٹریونیورسٹی، انٹر سکول اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں،ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے،

error: Content is protected !!