کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)سدرن پنجاب کے سلمان علی آغا پر قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس میں سندھ کے خلاف اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم میں جاری میچ کے دوران پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ برائے پلئیرز اینڈ پلئیرز اسپورٹ اسٹاف کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 70 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے ۔
سلمان علی آغا نے پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی جس کے مطابق میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر اختلاف کرنا ہے ۔
یہ واقعہ میچ کے تیسرے روز سدرن پنجاب کی پہلی اننگز کے 57ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب سلمان علی آغا کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ دیا گیا ۔ تو انہوں نے اپنا ہاتھ اور پھر بیٹ امپائر کودکھایا اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ انہوں نے گیند کو کھیلا ہے ۔
یہ ان کی سیزن میں دوسری مرتبہ آرٹیکل کی خلاف ورزی ہے ۔
سلمان علی آغانے غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری پروفیسر محمد جاوید کی پابندی کو تسلیم کیا ۔ آن فیلڈ امپائرز آفتاب گیلانی اور راشد ریاض کی جانب سے چارج لگایا گیا تھا ۔
لیول ون میں دوسری دفعہ خلاف ورزی پر کم از کم میچ فیس کا 70 فیصد جرمانہ اور دو میچ کی معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔