یوم قائد اعظم کے حوالے روڈ سائیکلنگ ریس 24 دسمبر کو ہوگی، نثار احمد


پشاور( سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تعاون سے یوم قائد اعظم کے حوالے روڈ سائیکلنگ ریس 24 دسمبر کو ناردرن بائی پاس پر ہوگی۔ خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد کا کہنا ہے کہ ریس میں تمام ڈویژنوں اور کلبوں کے کھلاڑی حصہ لیں گے یہ اوپن ریس ہوگی افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میاں شفیق الرحمن مہمان خصوصی ہوں گے اختتامی تقریب میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

تعارف: newseditor