انٹرنیشنل ای ایس ایف نے پاکستان کو آئی ای ایس ایف کی ممبر شپ دیدی

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)انٹرنیشنل الیکٹرانکس سپورٹس فیڈریشن نے پاکستان ای سپورٹس کو ممبرشپ دیدی ہے ممبر شپ کے ساتھ ہی پاکستان کو ووٹنگ کا حق بھی دیا گیا ہے آئی ای ایس ایف کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایشیاء سے پاکستان ، کویت اور ترکمانستان کو ممبرشپ دیدی گئی ہیں

پاکستان الیکٹرانکس سپورٹس فیڈریشن کے اس وقت صدر عثمان الحق جبکہ سیکرٹری نصر من اللہ ہیں پاکستان انتخابات میں دو ووٹ ڈال سکے گا .

آئی ای ایس ایف نے 2008 میں کام کا آغاز کیاتھا اور اس وقت ایشیاء اور یورپ میں اس کے 9 ممبر ممالک تھے جبکہ اب ممبران کی تعداد پاکستان سمیت 80 تک پہنچ گئی ہیں-ای سپورٹس کو 2022 میں چین میں ہونیوالے ایشین گیمز میں باقاعدہ موقع فراہم کیا گیا ہے اور میڈل سپورٹس کے طو ر چین میں کھیلا جائیگا.

error: Content is protected !!