قائداعظم ایس ایس بی کپ تھری او تھری باسکٹ بال چمپیئن شپ

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کے بی بی اے کے اشتراک اور محکمہ کھیل حکومت سند ھ کے تعاون سے قائداعظم ایس ایس بی کپ تھر ی اوتھری باسکٹ بال چمپئین شپ کا رنگا رنگ آغاز آج جمعرات 24 دسمبر کو انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر شہید ملت الیون اور علامہ اقبال الیون کے درمیان میچ سے ہوگا۔چمپئین شپ کے منتظم اعلی غلام محمد خان نے اعلان کیا ہے کہ چمپئین شپ میں ریکارڈ 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور مقابلے کرونا کی صورتحال کی وجہ سے دو کورٹس پر مقابلے ہونگے۔ ملیر کینٹ میں انس اظہر اور آرام باغ پر انجینئر زین العابدین نگراں ہونگے۔جبکہ ہفتہ کو آرام باغ پر 12:00 بجے دن اور ملیر کینٹ میں صبح 9:30 بجے سے مقابلے شروع ہونگے۔ ٹیموں کو چارگروپ میں شامل کیا گیا ہے اور گروپ کی پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم سیمی فائنل کھیلنے کی حق دار ہوگی۔چمپیئین شپ کی پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو محکمہ کھیل کے سیکریٹری سید امتیاز علی شاہ کی جانب سے نقد انعامات کے علاوہ سونے چاندی اور کا نسی کے تمغے اور تمام شریک کھلاڑیوں کو اسناد سے نوازا جائے گا۔ دریں اثنا غلام محمد خان نے 27 دسمبر کو متحرمہ بے نظیربھٹوکے یو م شہادت پر کے بی بی اے کی جانب سے اجلاس منعقد کرنے کا علان کیا ہے

تعارف: newseditor