سجاس کا اپنے ممبران پی ٹی وی سے وابستہ اسپورٹس جرنلسٹ سیف الرحمن صدیقی، کاشف فاروقی اور واجد رضا اصفہانی سے ان کی والدہ/ بہن اور بھابی کے انتقال پراظہار تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان, سیکریٹری اصغر عظیم, سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان, نائب صدور محمود ریاض, منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی, جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی, سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور تمام ممبران نے سجاس کے ممبر واجد رضا اصفہانی سے ان کی والدہ ” شکیلہ اصفہانی” سجاس کے ممبر اور پی ٹی وی سے وابستہ سینئر اسپورٹس جرنلسٹ سیف الرحمن سے ساؤتھ افریقہ میں انتقال کرجانے والی ان کی بہن اور سجاس کے اعزازی ممبر کاشف فاروقی کی بھابھی ” ناہید فاروقی ” کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ہے,( ناہید فاروقی سیف الرحمن کی بہن اور کاشف فاروقی کی بھابھی تھیں) سجاس کی مجلس عاملہ نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں مرحومین کے انتقال پر انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے, دعا کی ہے کہ اللہ پاک مرحومین کی معغفرت فرمائے اور واجد رضا اصفہانی، سیف الرحمن اور کاشف فاروقی سمیت اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے.آمین،

تعارف: newseditor