سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں غیر متعلقہ افرا د ، اکیڈمی میں آنیوالے افراد کی رجسٹریشن کا عمل شروع


پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس رپورٹر..قیوم سپورٹس کمپلیکس میں غیر متعلقہ افراد کی مسلسل موجودگی پر انتظامیہ نے کھیلنے کے مختلف مقامات پر آنیوالے افراد کی چیکنگ کیلئے نئے اقدامات شروع کردئیے ہیں اور بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس ، اتھلیٹکس ، فٹ بال ، کرکٹ سمیت دیگر کھیلوںکیلئے آنیوالے افراد کے نام رجسٹرڈ کئے جارہے ہیں تاکہ ریکارڈ رکھا جاسکے کہ کون لوگ کھیلوں کیلئے آتے ہیں اس وقت سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے پاس قیوم سپورٹس کمپلیکس میں آنیوالے افراد کا کوئی ڈیٹا نہیں نہ ہی کھیل سیکھنے والے افراد کا کوئی کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا موجود ہیں کہ کون کون لوگ کس وقت میں آرہے ہیں – ذرائع کے مطابق غیر متعلقہ افراد کی آمد کے باعث سیکورٹی کا بھی مسئلہ ہے جبکہ انتظامیہ کو اس حوالے سے شکایات بھی ملی ہیں- اسی وجہ سے تمام اکیڈمیز میں کھیلنے والے افراد بشمول کھلاڑیوں کا ڈیٹا طلب کیا گیا ہے کہ وہ کس وقت کھیلنے کیلئے آتے ہیں اسی طرح اکیڈمیز کے کھلنے اور بند ہونے سے متعلق بھی ریکارڈ مینٹین کیا جارہا ہے -ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بعض کوچز اکیڈمی کی تربیتی سیشن کے بعد بھی آتے ہیں جس کے بارے میں سپورٹس ڈائریکٹریٹ کو شکایات مل رہی ہیں – انتظامیہ نے شام کے اوقات میںگاڑیوںمسلسل آمد کے پیش نظر بعض جگہوں پر سیکورٹی کیلئے زنجیریں بھی لگا دی ہیں تاکہ غیر متعلقہ افراد کی آمد کو روکا جاسکے اور کسی قسم کی سیکورٹی سمیت دیگر مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے-

error: Content is protected !!