سندھ گیمز میں عمدہ کارکردگی کے حامل حیدرآباد کے مرد و خواتین کھلاڑیوں۔آفشلز اور اسپورٹس جرنلیسٹ کے اعزاز میں ایوارڈز تقسیم


حیدرآباد ( سپورٹس لنک رپورٹ ) سندھ گیمز میں عمدہ کارکردگی کے حامل حیدرآباد کے مرد و خواتین کھلاڑیوں۔آفشلز اور اسپورٹس جرنلیسٹ کے اعزاز میں ایوارڈز تقسیم کئیے گئے۔ سندھ گیمز ایسوسی ایشن کا اقدام قابل ستائش ہے۔ ڈاکٹر جمیل احمد ایڈشنل آجی پولیس حیدرآبادسندھ گیمز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوسری سندھ گیمز پوزیشن ہولڈز ایوارڈ تقریب انڈس ہوٹل حیدرآباد میں منعقد ہوئی جس میں حیدرآباد ریجن کے لئیے میڈلز جیتنے والے 124 کھلاڑیوں وآفیشلزکو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل آئ جی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد خان تھے اور ہیرو موٹر سائیکل کے چئیرمین سیٹھ اسد برکت اور حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے صدر سلیم الدین قریشی نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل آئ جی پولیس نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا صحت مند جسم کے لئیے صحت مند دماغ کا ہونا بے حد ضروری ہے۔

دنیا بھر میں کھیلوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے تاہم نوجوانوں کو اس کی اہمیت کا اندازہ نہیں ہے۔جبکہ ہمارے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے۔سندھ گیمز ایسوسی ایشن نے کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں اور آفشلز کی حوصلہ افزائ کرکے ایک اچھا قدم اٹھایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بچپن میں وہ بھی مختلف کھیلوں میں حصہ لیتے رہے ہیں اور ان کے دروازے نوجوانوں کے لئیے ہمیشہ کھلے ہوئے ہیں۔مہمان اعزازی سلیم الدین قریشی نے کہا کہ کسی بھی معاشرہ میں جہاں کھیل کےمیدان آباد ہونگے وہاں کے ہسپتال ویران ہونگے۔ہمیں چائیے کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کریں۔سندھ گیمز ایسوسی ایشن کے صدر مدثر آرائیں نے کہا کہ 1986 سے اب تک 17 بار سندھ گیمز کا انعقاد کیا جاچکا ہے مگر کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کی کسی سطح پر حوصلہ افزائ نہیں کی گئ

ہماری ایسوسی ایشن نوجوان کھلاڑیوں کو گراس روٹ لیول تک آگاہی دینا چاہتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد کے بعد آئندہ تقریبات کا 20 جنوری کو میرپورخاص میں منعقد یو گی۔لاڑکانہ۔شہید بے نظیر آباد۔اور سکھر میں بھی انعقاد کیا جائے گا۔اور جنوری میں یی ایک ایتھلیٹکس میٹ حیدرآباد میں منعقد کی جائے گی۔تقریب میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پروفیسر محمد اکرم انصاری ، غفران راجپوت، نعیم خان، ڈاکٹر احمد حیدر، سیلم خان اور مختار بھٹی کو دئیے گئے جبکہ مسعود اختر آرائیں، میر احسان تالپر، ریحان خانزادہ، عائشہ رزاق آرائیں ، ریحانہ بھٹی، حبیب کوثر، سیلم واسطی، شمس العافین، محمد افضل ، شبنم ثروت آراء۔عامر کفایت، صمد مسعود، خلیق الزمان، حسن علی آرائیں، ثروت آرئیں کو حسن کارکردگی ایورڈ دئیے گئے۔اسپورٹس جرنلیسٹ ھارون آرائیں۔فرقان راجپوت۔کے علاوہ سینئیر صحافیوں ناصر شیخ۔اکرم شاہد۔ ندیم خاور ۔فرحان احمد۔عمیر راجپوت۔عمران سعید ۔شاہد انصاری اور دیگر کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ایسوسی ایشن کے صدر مدثر آرائیں نے معزز مہمانوں کو سندھی ٹوپی۔اجرک اور یادگاری شیلڈز پیش کیں۔نعیم خان ، سید اسرار احمد ، کریمہ بانو، نیشا سلطان، عریب حسین اور عامر کفایت نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔

تعارف: newseditor